صوابی،02 ستمبر(اے پی پی): ریسکیو 1122 کی صوابی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
صوابی کے مقام پر دریائے ہنڈ سے 8 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، دریا میں پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کیوجہ سے دریائے ہنڈ کے بیچ و بیچ پھنس گئے تھے،کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئ،ریسکیو 1122 کے جوانوں نے 3بچوں سمیت 8 افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔











