ملتان؛ایس پی پٹرولنگ کی زیر نگرانی پندرہ روزہ جوائنٹ ٹریفک منیجمنٹ آگاہی مہم جاری

163

ملتان، 02 ستمبر(اے پی پی): ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی پنجاب کی ہدایت پر ایس پی پٹرولنگ ملتان ریجن زبیدہ پروین کے زیرنگرانی پندرہ روزہ جوائنٹ ٹریفک منیجمنٹ آگاہی مہم جاری ہے۔ مہم میں ٹریفک قوانین و ہدایات پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کیے جارہے ہیں اور لیکچر بھی دیے جارہے ہیں ۔پی ایچ پی ٹریفک پولیس کے ساتھ ملکر انفورسمنٹ کرے گی، ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر چالان کرے گی، پی ایچ پی مدد اور سیکورٹی فراہم کرے گی اور کسی صورت بھی اپنے اختیارات سے تجاوز نہیں کرے گی۔جوائنٹ ٹریفک منیجمنٹ کا مقصد حادثات کی شرح میں کمی لانا ہے اور ڈرائیوروں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کے متعلق شعور کو اجاگر کیا جائے گا۔پہلے پندرہ روز میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو وارننگ سلپ جاری کی جائے گی جبکہ 16ستمبر سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی والوں کے خلاف باقاعدہ چالان شروع کیے جائیں گے۔