وفاقی وزیر سید فخر امام سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر خوراک سید شوکت علی شاہ  کی   ملاقات

195

اسلام آباد ، 2 ستمبر (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر خوراک سید شوکت علی شاہ نے ملاقات کی۔ بدھ کے روز سے ہونے والی ملاقات کے دوران وزیر خوراک آزاد کشمیر سید شوکت علی شاہ نے سید فخر امام سے سال 2020-21 کے لئے پنجاب میں قریبی پی آر مراکز سے محکمہ فوڈ ، حکومت جموں و کشمیر کو ایک لاکھ 38 ہزار میٹرک ٹن اور مجموعی طور پر تین لاکھ 75 ہزارمیٹرک ٹن گندم کا کوٹہ مختص کرنے کی درخواست کی۔

 سید فخر امام نے کہا کہ وزارت برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق اس معاملے پر غور کرے گی اور آزاد جموں کشمیر حکومت کی مدد کے لئے کوئی راہ تلاش کرے گی۔