راولپنڈی ، 4 ستمبر (اے پی پی): ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔آرپی اوکی دفتر آمد پر ایس ایس پی آر آئی بی، ایس ایس پی لیگل اور دیگر افسران نے انکا استقبال کیا جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آر پی او راولپنڈی کو سلامی پیش کی۔ آر پی او راولپنڈی نے دفتر کی تمام برانچ انچارجز سے تعارفی ملاقات بھی کی۔
واضح رہے کہ آر پی او راولپنڈی عمران احمر قبل ازیں آر پی او ڈی جی خان تعینات تھے۔











