وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار

127

لاہور5 ستمبر(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار  نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے۔ مالی امور میں شفافیت اور انتظامی امور میں میرٹ کو فروغ دیا ہے، ہم قومی خزانے کے امین ہیں اور دیانتداری کیساتھ وسائل صرف عوام پر خرچ کررہے ہیں –

ان خیالات  کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب نے ہفتہ  کو یہاں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات  کے دورا ن گفتگو کرتے   ہوئے   کیا ۔ ملاقات کے دوران  اراکین اسمبلی نے پنجاب حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر وزیر اعلی عثمان بزدار کو مبارکباد دی  اور دو سالہ کارکردگی کو سراہا۔

 اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل جلد حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے  کہا کہ اراکین اسمبلی میرے ساتھی ہیں، ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔