انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء قوم کا فخر ہیں؛ ڈی ایس پی بورے والا

125

بورے والا ،05 ستمبر (اے پی پی ): ڈی ایس پی شمس الدین نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء قوم کا فخر ہیں، ریسکیو1122 کے جوانون نے انسانی خدمت کے جذبہ سے جو خدمات انجام دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریسکیو1122 کے دفتر سے ملحقہ بنائی جانے والی یادگار شہداء ریسکیو1122 کے حوالہ سے منعقدہ تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو کے جوان اپنے فرائض کو جس ایمانداری اور انسانی خدمت کے جذبہ سے ادا کرتے ہیں ،وہ معاشرے کے ہر فرد کے لئے مشعل راہ ہیں۔ اپنی جانون کی پرواہ نہ کرتے ہوئے حادثات اور قدرتی آفات میں ہماری 24 گھنٹے مدد کرنے والے جوانوں کی خدمات تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔

 اس موقع پر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق اعوان،تحصیل انچارج مہدی حسن ظفر اور سٹیشن انچارج شبّیر شاہ بھی موجود تھے۔