محکمہ خوراک کی عوامی شکایات پر قصائیوں کے خلاف کاروائیاں، 10 قصائی گرفتار

114

پشاور، 5ستمبر(اے پی پی):محکمہ خوراک نے کارخانوں مارکیٹ میں قصائیوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کرلیا، صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر لودھی اور محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ اور فوڈ انسپکٹر محسن علی شاہ نے کارخانو حیات آباد  میں قصائیوں سے گوشت  کے نرخوں سے متعلق آگاہی حاصل کی اور بار بار نوٹس دینے کے باوجود سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 10 افراد کیخلاف کارروائی کی گئی جو کہ گوشت 500 روپے پر فروخت کر رہے تھے جن کو پولیس کے ہمراہ موقع پر گرفتار کرکے انڈسٹرِیل چوکی حیات آباد کے حوالہ کرکے سنٹرل جیل پشاور کے لیے وارنٹ جاری کر دیئے۔

تمام گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی   ،خلاف تھانہ گلبرگ میں مراسلے جمع کئے گئے، گرفتار افراد میں دودھ و دہی، سبزی و پھل فروش اور نانبائی شامل ہیں۔

راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے پشاور میں قصائیوں کو خبر دار کیا ھے کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور اپنے دکانوں پر شیشے اور جالی لگایا کرے  اور مہنگے داموں گوشت کے فروخت سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے دکانوں کو سیل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ گرانفروشوں کے لئے پشاور میں کوئی جگہ نہیں فوڈ پوائنٹس مالکان سرکاری نرخنامے پر خرید و فروخت کو یقینی بنائیں۔