چنیوٹ ؛یوم دفاع پاکستان کے موقع یادگار شہداء پر سلامی کی تقریب

136

 

چنیوٹ، 06 ستمبر( اے پی پی):ملک کے دوسرے شہروں کی طرح ضلع چنیوٹ میں بھی یوم دفاع پاکستان انتہائی جوش و خروش اور ملی جذبے کے تحت منایا جا رہا ہے اس سلسلہ میں سب سے بڑی تقریب ختم نبوت چوک چنیوٹ میں یادگار شہدا پر منعقد ہوئی جس میں ڈی سی چنیوٹ،ڈی پی او چنیوٹ، پولیس افسران، سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی سی چنیوٹ محمد ریاض،ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادریں چڑھائی اور شہداء  کی   درجات کی بلندی کیلئے دعاکی گئی، اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے یادگار شہداء پر سلامی بھی دی۔

ڈی سی چنیوٹ محمد ریاض نے کہا کہ ملک پاکستان کی سلامتی وبقاء کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ڈی پی او چنیوٹ بلال ظفر شیخ نہ کہا کہاآج کا دن تجدید عہد کا دن،ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتوں کی طرف سے بھی ضلع بھر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے ریلیاں نکلائی گئیں۔شرکاء نے پاکستان زندہ باد،پاک فو ج زندہ باد،کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بلند کئے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی ضلع چنیوٹ کے صدر شوکت علی تھہیم ایڈوکیٹ نے کہا  کہ  شہداء وطن کی قربانیاں تاقیامت یاد رکھی جائیں گی اور ہم پاک فوج اوردیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پوری قوم آج کے دن شہداء وطن کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن  عزیز کی خاطر اپنی جانوں کے  نظرانے پیش کرکے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔