عارف والا ؛شہداء پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اہلسنت والجماعت کیجانب  سے  یوم دفاع پاکستان ریلی

127

عارف والا،06 ستمبر(اے پی پی ):یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں شہداء پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اہلسنت والجماعت کیجانب  سے  یوم دفاع پاکستان ریلی نکا لی  گئی   جس  کی  قیادت  حافظ عبدالناصر نے  کی  ، ریلی   جامعہ مدرسہ ابو ہریرہ مال منڈی قبولہ روڈ سے نکالی گئی  جو مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی بلدیہ چوک پہنچی جہاں پر مقررین نے یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے خطاب کیا ،یوم دفاع پاکستان ریلی میں تحصیل رہنماء اہلسنت والجماعت مولانا طلحہ ایوب سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔