صوابی ، 06 ستمبر(اے پی پی ):اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے مزار پر حاضری دی۔ انہوں نے شہید کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو کارگل کی جنگ میں بہادری کی تاریخ رقم کرنے پر نشان حیدر کا اعزاز دیا گیا شہید کا تعلق ضلع صوابی سے ہے۔











