خانیوال  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی سربراہی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم جاری

99

خانیوال  ،08ستمبر (اے پی پی ):پولیس تھانہ کچہ کھوہ نے کاروائی کرتے ہوئے معاشرے کے ناسور منشیات جیسے مکرو دھندہ میں ملوث 03 ملزمان گرفتار کر لیے۔ملزمان سے تقریبا” 70 لاکھ روپے مالیت کی 19 کلو افیون اور 10 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ۔  ایس ایچ او تھانہ کچہ کھوہ طیب سرفراز نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ملزمان کو مخبر خاص کی اطلاع پر صابر چوک کچہ کھوہ اور حسینی چوک سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے ۔شوکت علی ولد گل محمد سکنہ ضلع مردان2نور زمان ولد قیمت خان سکنہ ضلع خیبر ایجنسی  کاشف علی ولد لیاقت قوم جٹ سکنہ سمبڑیال سیالکوٹ گرفتارخانیوال : ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ منشیات فروش موت کے سوداگر ہیں جو کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔