گھو ٹکی ،11ستمبر (اے پی پی ):گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے دو خاندان بھارت میں کئی سال اذیت کی زندگی گذارنے کے بعد بالاآخر پاکستان پہنچ گیے پاکستان پہنچنے کے بعد اپنے علاقے گھوٹکی پہنچنے پر سرکاری عملداروں اور مقامی ہندوؤں نے شاندار استقبال کیا پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئی مقامی مکھی شیوک رام کی ہندو خاندان کے استقبال بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کوئی آزادی نہیں نہ ہی تحفظ ہے پاکستان میں ہر قسم کی آزادی ہے اب بھول کر بھی بھارت جانے کا نہیں سوچ سکتے پاکستان کی مٹی سے ہمیں ہمیشہ وفا ملی ہے متاثرہ ہندو خاندان جو مسائل کی وجہ سے بھارت گیا تھا لیکن وہاں ان کو تحفظ نہیں ملا اب ہمیں چائیے ان کے وہ مسائل حل کریں جن کی مسائل کی وجہ سے یہ خاندان بھارت جانے پر مجبور ہوئے بھارت صرف نام کا سیکولر ہے نہ وہاں جمہوریت ہے وہاں مذاہب کو آزادی حاصل نہیں ۔











