حکومت کسی گھبراہٹ کا شکار نہیں ،  نا ہی اے پی سی کا ایجنڈا ملکی مفاد میں ہے : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

124

شیخوپورہ، 22ستمبر ( اےپی پی):گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ضلع کچہری میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے میڈیا سے  بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کسی گھبراہٹ کی شکار نہیں، اے پی سی کا ایجنڈا ملکی مفاد میں  بھی نہیں ہے ۔   اے پی سی کا ایجنڈا صرف حکومت کو گرانا ہے ۔  عوام نے عمران خان کو مینڈیٹ دیکر پانچ سال کے لیے وزیر اعظم منتخب کیا ہے

 گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ دو سال حکومت کو بہت چیلنجز کا سامنا رہا جن سے حکومت نے کامیابی سے نمٹا ہے ۔ اب حکومت کی توجہ مہنگائی بیروزگاری اور عوام کی بنیادی ضرورتوں کو حل کرنے کی طرف ہوگی ۔