سعودی عرب کا قومی دن ، تمام بڑے شہروں میں  شاندار ائیر شو اور آتش بازی کا  مظاہرہ کیا گیا  

105

سعودی عرب ، 24 ستمبر (اے پی  پی ): سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی  کی جانب سے سعودی عرب کے تمام بڑے شہروں میں  شاندار ائیر شو اور آتش بازی کا  مظاہرہ کیا گیا  جس میں مسافر بردار طیاروں سمیت جنگی طیاروں نے بھی شرکت کی ۔ آسمان میں مختلف فارمشن بناتے ہوئے کرتب دیکھائے سعودی عرب اپنا 90 قومی دن بھرپور انداز کے ساتھ منا رہا ہے۔

اس حوالے سے  جہاں دیگر تقریبات کو منانے کا سلسلہ جاری    ہے وہیں پر آسمان میں کرتب دیکھاتے جہاز بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جن سے سعودی اور دیگر غیر ملکی  شہری لاکھوں شہری  بھی محظوظ ہوئے۔

 ائر شو  میں ساٹھ جہازوں نے شرکت کی، ان جہازوں میں مسافر بردار جہازوں کے علاوہ جنگی اور تربیتی طیارے بھی شامل تھے جکہ  ماہر پائلٹس نے طیاروں کی مختلف فارمشن بنائیں اور آسمان میں مختلف رنگ چھوڑتے ہوئے قوس وقزع کے رنگوں سے آسمان کو رنگین کر دیا اور خطر ناک کرتب دیکھا کر دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا ۔

سعودی  عرب کی  یوم الوطنی پر اخبارات نے خصوصی ضمیمے نکالے، پاکستان قونصلیٹ نے بھی عربی اخبارات میں اشتہار دیکر سعودی عرب کی قیادت کو مبارکباد پیش کی ۔نیز پاکستانی تنظیموں نے بھی تقریبات منعقد کرکے سعودی عوام اور قیادت سے والہانہ محبت کا اظہار کیا ۔