ملتان :چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے 46 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا

82

ملتان، 02 اکتوبر (اے پی پی ):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے 46 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہےجبکہ 38 بچوں کو لواحقین کے حوالے کیا گیا۔

حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں گھر سے بھاگے، گمشدہ، بھکاری ،عدم توجہی غفلت کا شکار اور دیگر بچے شامل تھے ان بچوں کو دوران ریسکیو آپریشن شہر کی مصروف مارکیٹس، اہم چوراہوں مختلف مقامات اور چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر کال آنے پر حفاظتی تحویل میں لیا گیا بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر میں بہترین سہولیات فراہم کی گئیں، گھر سے بھاگے اور گمشدہ بچوں کو ان کے لواحقین کی تلاش کے بعد ان کے حوالے کیا گیا اب اس وقت ادارے میں 50 سے زائد لاوارث بے آسرا بچے رہائش پذیر ہیں جن کی بہتر تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ ضروریات زندگی کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔