پی ڈی ایم کی قیادت چاہے کھمبوں پر یا کےٹو پر چڑھ کر احتجاج کرے، این آر او نہیں ملے گا: صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان

93

لاہور 2 اکتوبر(اے پی پی): وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے جاری کردہ وڈیو پیغام میں کہا کہ نواز شریف عرف سلطان مفرور الدین ارطغرل نے ایٹم بم کے بعد کروز میزائل بنانے کا دعویٰ بھی کر دیا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا  کہ شریف خاندان کی ریاستی، جمہوری اور عدالتی اداروں کے خلاف سازشوں کا عدالتیں نوٹس لیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آئندہ ملکی سیاست میں شاید کسی لیگ کا مستقبل ہو، لیکن آل شریف کا بالکل نہیں ہے۔پی ڈی ایم کی قیادت چاہے کھمبوں پر یا کےٹو پر چڑھ کر احتجاج کرے، این آر او نہیں ملے گا۔الائیڈ پارٹیز فار کرپشن کی تابناک، لازوال اور بے مثال کرپشن پر ریلیف نہیں دیا جاۓ گا۔