چنیوٹ، 03 اکتوبر(اے پی پی ): لوگوں کے مسائل سننے کے لیے ڈی پی او بلال ظفر کیجانب سے تھانہ رجوعہ میں کھلی کچہری لگائی گئی ، کھلی کچہری میں ڈی ایس پی سٹی، ایس ایچ اوز اور علاقہ کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
ڈی پی او بلال ظفر نے کھلی کچہری کے دوران لوگوں کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کئے اور کہا کہ لوگوں کے مسائل حل کرتے ہوئے بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔











