لاہور،05 اکتوبر(اے پی پی ): وزیر زراعت پنجاب حسین جہانیاں گردیزی نے بائر ریسرچ سنٹر مانگا منڈی کا دورہ کیا،جہاں صوبائی وزیر کو ریسرچ سنٹر میں مختلف فصلوں پر ہونے والی ریسرچ کے متعلق بریفنگ دی گئی۔
وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پچھلے دو سالوں میں زرعی تحقیق پر 16 ارب روپے کی رقم خرچ کی ہے،زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہو گا تاکہ کاشتکاروں کو معیاری بیج و دیگر مداخل کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی سرِ فہرست ہے۔











