ڈپٹی کمشنر عامر خٹک سے چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر انتظامات کے سلسلےمیں وفد کی ملاقات 

100

ملتان، 05اکتوبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک سے چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر انتظامات کے سلسلےمیں وفد کی ملاقات کی۔  ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ بیرونی طاقتیں ملک میں فرقہ واریت کے ذریعے بدامنی پھیلانا چاہتی ہیں تمام مسالک نے مل کر بیرونی طاقتوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہے اور کہا کہ امن و امان اور مسلکی ہم آہنگی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،تمام مسالک کے علماء اور ضلعی امن کمیٹی کے ممبران امن کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور ہمیں مساجد اور مجالس میں ایسی گفتگو سے اجتناب کرناہوگا جس سے کسی دوسرے کی دلآزاری ہو ،ہمیں اپنے عمل اور قول سے مسالک کے مابین پیدا ہونیوالی خلیج کو ختم کرنا ہےملتان میں قیام امن کے لئے ہر شہری کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہو گی ۔

ایس ایس پی آپریشن آصف اعوان  نے کہا کہ حکومت امن و امان کے قیام کے لئے تمام اقدامات اٹھائے گی اور کہا کہ عزاداری کے روایتی جلوسوں کے علاوہ دیگر اقدامات سے گریز کیا جائے آصف اعوان نے کہا کہ تمام مسالک سیکیورٹی اداروں سے تعاون کررہے ہیں ۔ وفد میں علی رضا گردیزی،پروفیسرمظہر گیلانی، شفقت حسنین  اصغر نقوی،مزین عباس چاون اور اقتدار حسین نقوی بھی شامل تھے ۔