شہباز شریف الطاف حسین کی طرح اپنے بھائی کے بیانات کی مذمت کریں: وزیراعلیٰ بلوچستان

96

کوئٹہ۔05اکتوبر(اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے کوئٹہ جلسے کی تاریخ 11 اکتوبر سے 18اکتوبر اورپھر 25 اکتوبر تک بڑھانے کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ بلوچستان کے عوام احتجاج اورانتشارکیلئے تیار نہیں۔ شہباز شریف الطاف حسین کی طرح اپنے بھائی کے بیانات کی مذمت کریں۔شہباز شریف آج وہ موقف کیوں نہیں اپنا رہے جو اس وقت بانی متحدہ کے خلاف اپناتے تھے،اگرکوئٹہ کے جلسے کے بعد کورونا وائرس کے کیسز بڑھے تو اسکی ذمہ داری اپوزیشن جماعتوں پر عائد ہو گی ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ مسائل کے حوالے سے ان جماعتوں کو بلوچستان یاد آ جاتاہے آخر کوئٹہ کے عوام یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہے کہ حکومت مخالف تحریک کاآغاز کیونکہ سند ھ،پنجاب،گلگت بلستان،خیبرپشتونخواہ یا اسلام آبا د سے نہیں کیاجارہاہے اداروں کو ٹارگٹ کرنا اپنی کمزوری پیش کرنا ہوتاہے۔پاکستان کا دشمن ہمیشہ کمزوریوں کو آگے بڑھاتا ہے۔ہمیں اپنے دشمنوں کو موقع نہیں دینا چاہئے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاکہ اگراپوزیشن جماعتوں کے رہنما وں کو بلوچستان سے اتنی محبت تھی تو سیلاب، خشک سالی اور برفباری کے دنوں میں آتے،کورونا وائرس میں تو یہ سیاسی رہنما ملک سے باہر چلے گئے تھے،اب آج جب ماسک اترنا شروع ہوئے ہیں تو ا ن کو بلوچستان یاد آگیا ہے۔کورونا کے سبب نہ صرف جلسے کے شرکا بلکہ کوئٹہ اور پورے صوبے کے لوگ متاثر ہو سکتے ہیں۔پچیس تاریخ کے بعد کورونا کی شرح میں اضافہ ہوا تو ذمہ دار جلسے کے منتظمین ہوں گے۔ ایک بار پھر قوم پرست اور مذہبی جماعتیں،بلوچستان کے حالات خراب کرنے کے لئے اکٹھے ہورہے ہیںچونکہ کہ بلوچستان حکومت میں شامل جماعتیں صوبے کی ترقی کے لئے بلا تفریق کام کر رہی ہیں اس لیے کوئٹہ جلسے کی ڈیڈ لائن میں توسیع اپوزیشن کی ناکامی کی غمازی کرتا ہے ہم بلوچستان کا پر امن ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 2008 سے 2018 تک ملک میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اورپیپلزپارٹی کی حکومتیں رہی ہے تو اس وقت وہ ایکسپورٹ کو 50 ارب پرکیونکہ نہیں لے گئے۔گوادر پورٹ کو فنگشنل کیوں نہیں کیااورگوادر گریڈ کو نیشنل گریڈ سے منسلک کرنے کے ساتھ کوئٹہ چمن شاہراہ اور،ژوب کوئٹہ سٹرک کو دورویہ نہیں بنایاہم آج کوئٹہ میں کینسر ہسپتال بنانے کے ساتھ نواں کلی میں ہسپتال اور پاک فوج کے ساتھ ملکر کوئٹہ میں نسٹ یونیورسٹی کیمپس بنارہے ہیں وزیراعلی بلوچستان نے کہاہے کہ اپوزیشن کے جلسے کی تاریخ بڑھانے کی وجہ یہی ہے کہ یہاں کے عوام اس کے لئے تیار نہیں۔اگر عوامی طاقت آپ کے پاس ہے تو اپکو پہلے دن ہی جلسہ کرنا چاہیئے تھا،چونکہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہیں ہر کسی کو اپنی بات کرنے کا حق ہے مگر اس کا پلیٹ فارم ایوان ہونا چاہیئے سٹرک وشاہراہ نہیں۔

(وی این ایس کوئٹہ/ محمد بلال اعوان /فاروق