فائیڈی کمیشن کی کارکردگی میں اضافے کیلئے ایل ڈی اے قانون کو مزید بہتر بنایا جائے گا: وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید

90

لاہور7 اکتوبر:(اے پی پی): وزیرہاؤسنگ میاں محمودالرشید کی زیرصدارت ایل ڈی اے بونا فائیڈی کمیشن کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا کہ بونافائیڈی کمیشن نے مختصر مدت میں ریکارڈ فیصلے کئے ہیں۔ کمیشن کی طرف سے حل طلب کیسوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جانا خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیشن کے ذریعے شہریوں کے ایل ڈی اے سے متعلقہ مسائل کا حل قابل ستائش ہے۔ کمیشن کے فعال ہونے سے ایل ڈی اے سے متعلقہ مقدمات کا جلد فیصلہ ممکن ہوا ہے۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ فائیڈی کمیشن کی کارکردگی میں اضافے کیلئے ایل ڈی اے قانون کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔