کوئٹہ 07 اکتوبر (اے پی پی ): وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم خان سواتی نے کہا کہ افغانستان سے اسی فیصد منشیات بلوچستان کے راستے سے اسمگل ہوتی ہیں پاکستان میں بڑے منشیات فروشوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم خان سواتی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کہ ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امسال پوست کی بمپر فصل ہوئی جو باعث تشویش ہے افغانستان سے اسی فیصد منشیات بلوچستان کے راستے سے اسمگل ہوتی ہیں اور بہت جلد پاکستان میں بڑے منشیات فروشوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ملک کے جوانوں کو منشیات کے نادار سے بچائیں گے انہوں نے کہا کہ ایک عام چور ہوتا ہے ایک سیاسی چور ہوتا ہے ایک کروڑ ستر لاکھ لوگوں کے ووٹرز کا قرض سیاسی چوروں کا احتساب کرکے ادا کریں گے زرداری اور نواز شریف نہلے پر دہلا ہیں ان کو قانون کی گرفت میں لائیں گے اور نوازشریف بھگوڑا ہے عوام کے دلوں سے نکل چکا ہیں اور حکومت وقت کے خلاف احتجاج اپنے کاروبار بچانے کے لیے مسترد عناصر کررہے ہیں ہم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ ادارے قانون و آئین کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے چائے کا ایک کپ تک سرکاری وسائل سے نہیں پیا اور آنے والا وقت پی ٹی آئی کا ہی ہے سینٹ میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی میں قوم پرستوں کا کردار ہے مسترد عناصر حکومت کے خلاف یکجا ہو رہے ہیں اور یہ کامیاب نہیں ہونگے بلوچستان میں پی ٹی آئی اور بی اے پی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور تعمیر و ترقی کے لیے کام کررہے ہیں ۔











