احمدپورشرقیہ، 12اکتوبر(اے پی پی): نیشنل ہائی وے چنی گوٹھ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی، حادثہ کے نتیجہ میں 15 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثہ کا شکار بس بہاول پور سے کراچی جارہی تھی۔











