لاہور12اکتوبر:(اے پی پی): صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف آج سے مہم شروع کر رہے ہیں، مہنگائی کو قابو میں لانے کےلئے سارے حکومتی ادارے اور ریاستی وسائل استعمال کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان عوام کے درد کو سمجھتے ہیں ، عوام وزیر اعظم پر بھروسہ رکھیں۔
پیر کو یہاں اپنے ایک بیان میں اختر ملک کا کہنا تھا کہ گراں فروش ملک اور عوام کے دُشمن ہیں جبکہ عوام کو سستی اشیا خورونوش کی فراہمی کے لئے کمر کس لی ہے۔اس کے علاوہ وزیر اعظم نے ٹائیگر فورس کو بھی اشیا کی قیمتیں چیک کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹا، دال ، چینی اور گھی کی سستے داموں دستیابی یقینی بنائیں گے، آنے والے چند دنوں میں مہنگائی کو ختم کر دیں گے۔











