سکھر پولیس کی کارروائی ، چوری شدہ موٹرسائیکلیں  بر آمد کر کے مالکان کے حوالے کر دی

102

سکھر،13اکتوبر(اے پی پی ): پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، شہر و گردونواح سے موٹرسائیکیں  چوری میں ملوث گینگ  کا  ایک کارندہ گرفتار، 4 سے زائد مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد مالکان کے حوالے کردی گئی، برآمد شدہ موٹرسائیکلیں  دو ہفتے قبل اے سیکشن ، سی سیکشن ، نیوپنڈ اور دیگر علاقوں سے چوری کی گئیں تھیں۔

 موٹر سائیکل مالکان نے ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں سے موٹر سائیکل واپسی پہ شکریہ ادا کیا ۔