پنڈی بھٹیاں: حافظ آباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن،32 ملزمان گرفتار

393

پنڈی بھٹیاں،16اکتوبر(اے پی پی ) : حافظ آباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوںسمیت 32 ملزمان گرفتار،گرفتار ملزمان سے ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمدکر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او حافظ آباد سید حسنین حیدر کی ہدایت پرحافظ آباد پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاﺅن کیا گیا۔ کریک ڈاﺅن تھانہ سٹی حافظ آباد ،تھانہ صدر حافظ آباد ،تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں، تھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں،تھانہ جلالپور بھٹیاں اور دیگر علاقوں میں کیا گیا۔

کریک ڈاﺅن کے دوران32ملزمان گرفتار کئے گئے،گرفتار ملزمان میں 5 منشیات فروش،12 ناجائز اسلحہ رکھنے والے اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان سے1 کلو سے زائد چرس، 38 لیٹر شراب ،1 کلاشنکوف،2 رائفلیں ،4 گن،5 پسٹل اور97 گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاﺅن کے دوران عرصہ دراز سے مطلوب6 اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

 گرفتار اشتہاری مجرمان میں جاوید ،فیاض ، اقبال ،اعجاز اور اشرف وغیرہ شامل ہیں۔ ڈی پی او حافظ آباد سید حسنین حیدرکی جانب سے روازانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔