ملتان، 20اکتوبر(اے پی پی): ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام تین روزہ چئیریٹی مزاحیہ فیملی ڈرامہ “صنم میں تیری” پیش کیا گیا جس میں ملتان کے مشہور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
ڈرامے کے سرپرست اعلیٰ اور ڈائریکٹر آرٹس کونسل چوہدری طاہر محمود نے کہا کہ ڈرامے کا مقصد لوگوں کو اچھی تفریح کی بہترین سہولت مہیا کرنا تھا۔











