قوموں کی تعمیر وترقی میں اساتذہ کا کردار اہمیت کا حامل ہوتا ہے :صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند

67

پشین، 20 اکتوبر (اے پی پی ):صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہاکہ استاد علم کا سرچشمہ ہے، قوموں کی تعمیر وترقی میں اساتذہ کا کردار اہمیت کا حامل ہوتا ہے، تعمیر انسانیت اور عملی ارتقاء میں استاد کے کردار سے کبھی کسی نے انکار نہیں کیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین مقامی ریسٹ ہاؤس میں کلسٹر ہیڈز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ نظام تعلیم میں استاد کو مرکزی مقام حاصل ہے، اساتذہ کو نئی نسل کی تعمیر وترقی ، معاشرے کی فلاح وبہود جذبہ انسانیت کی نشوونما اور افراد کی تربیت سازی کی وجہ سے قدرکی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنے اساتذہ کا احترام نہیں کرتیں وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتیں۔

اس موقع پر صوبائی سیکرٹری تعلیم شیر خان بازئی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈیوٹی میں غفلت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ ہمارے نونہالوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلے ،کسی کو گھر بیٹھے تنخواہیں لینے نہیں دینگے جبکہ اساتذہ کرام حاضری اور سکولوں میں نظم وضبط کو یقینی بنائیں۔