نوشہرہ ورکاں، 21اکتوبر(اے پی پی): وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر ضلع گوجرانوالہ کی پانچ تحصیلوں اور گوجرانوالہ شہر میں پندرہ سہولت بازار قائم کر دیے گئے ہیں، سہولت بازاروں کا مقصد معیاری اشیاء سستے داموں عوام کو فراہم کرنا ہے اور اس مقصد میں تجارتی حلقوں کا بھی تعاون شامل کیا گیا ہے۔
نوشہرہ ورکاں میں اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال ، سی او کنور عثمان سیعد کی نگرانی میں سہولت بازار میونسپل کمیٹی میں واقع لان میں لگایا گیا ہے، جہاں روز مرہ استعمال ہونے والی تمام اشیاء خوردونوش عوام کو سرکاری ریٹس پر سستے داموں فراہم کرنے کے لیے رکھی گئی ہیں، جن میں سبزیاں، پھل دالیں،آٹا، گھی ، آئل ، مشروبات ،گوشت، انڈے ، مصالحہ جات اور دیگر سامان شامل ہے۔











