ملتان،21 اکتوبر (اے پی پی ): پنجاب فوڈاتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔پولٹری شاپس، کریانہ سٹورز، پان شاپس ودیگر فوڈیونٹس کی چیکنگ کی گئی ۔مضرصحت خوراک کی فراہمی،واجبات کی عدم ادائیگیوں پر 26فوڈیونٹس سیل،صفائی کے ناقص انتظامات پر47فوڈپوائنٹس کو373,500روپے کے جرمانے،354کوبہتری نوٹسز جاری، 80کلو مضرصحت گوشت، 480ساشے گٹکا، 250لٹر ملاوٹی دودھ تلفکر دیا گیا ۔ اس کے علاوہ 80کلومصالحہ جات، 30کلو ناقص خوراک برآمد کر لیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی عرفان میمن کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جنوبی پنجاب میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ فو ڈ سیفٹی ٹیموں نے470فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران مضر صحت اشیاء کی فروخت اور واجبات کی عدم ادائیگیوں پر 26فوڈپوائنٹس سربمہر جبکہ354کو بہتری کیلئے اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔











