ملتان ، 22 اکتوبر (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ مہنگائی اور گرانفروشی روکنے کے لئے تمام محاذوں پر سرگرم ہو گئی ، سہولت بازاروں اور سیل پوائنٹس کے قیام، سبزی منڈی میں آکشن کی مانیٹرنگ کےعلاوہ پرائس چیکنگ بھی جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران4 ناجائز منافع خوروں کو گرفتار کیا گیا ہے ،گرانفروشوں پر1 لاکھ10ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا ہے ۔
پرائس مجٹریٹ فاطمہ خان نے بھر پور کارروائی کرتے ہوئے4 دکانداروں کو موقع پر گرفتار کرا دیا ہے جبکہ اے سی سٹی عابدہ فرید اور ریونیو آفیسر سہیل کھوکھر نے گرانفروشوں کو پانچ پانچ ہزار روپے جرمانہ بھی کیا ۔
پرائس مجسٹریٹس افضل ہراج اور میاں امجد نے گرانفروشوں پر سات سات ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔اے سی مدثر ممتاز31 ہزار،اے سی محمد زبیر اور پرائس مجسٹریٹ کاشف الرحمان نے پانچ پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا ہے۔
اسحوالے سے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے پرائس چیکنگ کی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کی جاری ہیں ڈپٹی کمشنر نے ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنیوالے دکانداروں کو موقع پر گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔











