جیکب آباد،22اکتوبر (اے پی پی) : جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں دفاع امن کونسل تنظیم کی جانب سے پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی۔ریلی شہر کے مختلف چوراہوں سے گزرتی ہوئی پریس کلب کے سامنے اختتام پزیر ہوئی، جہاں پر ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد،آئی ایس آئی زندہ باد، پاک فوج زندہ باد،پاک فوج قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں کے نعرے بلند کیے گئے۔شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور آزاد کشمیر کا قومی پرچم ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھے۔
ریلی کے رہنماء زاہد علی شاہ،علی دوست شیخ،محمد رمضان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں،پاک فوج کے خلاف باتیں کرنے والے ملک دشمن پالیسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف سازش کے تحت مہم چلائی جارہی ہے،جن کی ہم شدید لفظوں میں مزمت کرتے ہیں۔











