ملتان: انسداد پولیو مہم  کے بارے میں جائزہ اجلاس

82

ملتان،23 اکتوبر (اے پی پی ): کمشنر جاوید اختر محمود کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم بارے جائزہ اجلاس جمعہ کو یہاں  منعقد ہوا ،اجلاس میں کورونا وبا کے پیش نظر انسداد پولیو مہم کی ٹریننگ کروائی گئی۔

کمشنر جاوید اختر محمود نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو انتباہ  کیا  کہ پولیو کا ایک کیس بھی رپورٹ ہواتو متعلقہ افسر ذمہ دار ہوگا۔انہوں نے  کہا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے سنجیدہ رویہ اپنانے کی ضرورت ہے،پولیو کیخلاف جنگ ہم سب کیلئے کھلا چیلنج ہے۔

جاوید اختر محمود نے کہا کہ انسداد پولیو ویکسین نہ پلانے والے والدین کیخلاف کارروائی کریں گے،انسداد پولیو مہم کے بعد تھرڈ پارٹی آڈٹ کرواؤں گا۔کمشنرنے ڈپٹی کمشنرز کو  انسداد پولیو مہم کی از خود مانیٹرنگ کا حکم دیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرزسمیت ہیلتھ افسران موجود تھے۔