صاف پانی کی فراہمی حکومت  کی  اولین ترجیحات میں شامل ہے: سیکٹر یر ی ہاﺅسنگ جنوبی پنجاپ لیاقت علی چھٹہ

75

ملتان ، 24 اکتوبر (اے پی پی ): سیکرٹری ہاﺅسنگ جنوبی پنجاپ لیاقت علی چھٹہ نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،جنوبی پنجاب کی عوام کو بنیادی سہولیات ان کو دہلیز پر فراہم کرنے کے لیئے کوشاں ہیں ۔منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شفافیت کو یقینی بنائے گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے زیر انتظام جنوبی پنجاب میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں جلد پایہ تکمیل تک پہنچاکر عوام کو مستفید کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چھٹہ نے بارتھی سمیت تونسہ کی چودہ یونین کونسل کے دورہ کے موقع پر کیا ۔ اُنھوں نے کہا کہ منصوبوں کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیئے باقائدہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ حکومت جنوبی پنجاب کے سیوریج اور صاف پانی کے مسائل کے حل کے لیے  مربوط حکمت عملی کے تحت کام جاری رکھے ہوئے ہیں  جبکہ  ان مسا ئل کے حل کے جلد از جلد حل کی کوشش کر رہے ہیں ۔

لیاقت علی چھٹہ  نے کہا کہ ٹھیکداروں کو تمام پروجیکٹس شفاف انداز سے جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔جنوبی پنجاب کے دیگر عوامی منصوبو ں پر بھی حکمت عملی تیار کر لی ہے،جس کو جلد عملی جامہ پہنائے گے۔سیکرٹری ہاﺅسنگ نے بارتھی،سالاری ،جعفرانی ،گل کمائی کلات،لکھ بزدار ،نورغنی،ممڈانی،جھنگوانی،سربالی،تھل مارسراور ٹٹومارکادورہ کیا، اُنھوں نے علاقے کے لوگوں سے مسائل سنے اور جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر چیف انجینئر پبلک ہیلتھ ساﺅتھ پنجاب راﺅ قاسم بھی موجود تھے۔