ملتان، 27 اکتوبر (اے پی پی ): آل پنجاب دلہن چیمپئن بیوٹیشن ورکشاپ کا انعقاد، ماہر بیوٹیشن نے ایک روزہ ورکشاپ میں بیوٹی پارلر ،میک اپ اور بالوں کی بناوٹ اور ہر طرح کی تیاری کرائی جس میں دلہن کو خوب سے خوب تر ہونے کی ورکشاپ کرائی ۔ رضا ہال میں منعقدہ ورکشاپ میں کثیر تعداد میں خواتین نے حصہ لیا۔
ورکشاپ میں بشری، طبیرا ملک اور مہمان خصوصی نجمہ جمیل سمیت دیگر بیوٹیشن نے مختلف طریقوں سے اپنے تجربے اجاگر کیے اور انہیں سکھانے اور بتانے کی بھرپور کوشش کی تاکہ آنے والے دنوں میں خواتین اپنے اہل خانہ کے لیے اچھے روزگار کا بندوبست کر سکیں۔











