اوکاڑہ : گیمبر اڈہ کے نواحی گاؤں میں واقع گھر میں اچانک آگ لگی پر ریسکیو ٹیموں نے بروقت قابو پا لیا

98

اوکاڑہ، 27 اکتوبر(اے پی پی ):   گیمبر اڈہ کے نواحی گاؤں 55 فور آر میں واقع گھر میں اچانک آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیموں نے بروقت ریسپانس کر کے آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی جبکہ  حادثے  کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر وہیکل جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔ریسکیوٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔