پشاور مدرسے میں دھماکہ دھماکا ٹائم بم کے ذریعے کیا گیا جس میں 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ اے آئی جی بم ڈسپوزل‏ شفقت ملک‏

82

پشاور، 27اکتوبر(اے پی پی): اے آئی جی بم ڈسپوزل‏ شفقت ملک‏ نے کہا ہے کہ پشاور مدرسے میں دھماکہ دھماکا ٹائم بم کے ذریعے کیا گیا جس میں 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

بلاسٹ کی جگہ پر معائنہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے آئی جی‏ شفقت نے کہا کہ بظاہر لگ رہا ہے دھماکا خیز مواد میں ٹی این ٹی استعمال کیا گیا جس میں اچھی کوالٹی کا بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

 اے آئی جی‏ نے کہا کہ دھماکا خیز مواد میں ٹی این ٹی کے استعمال کی فرانزک لیب سے تصدیق کرائی جارہی ہے۔ یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ دھماکا خیز مواد میں چھرے بھی استعمال کئے گئے ہیں۔

اے آئی جی‏ شفقت ملک کیمطابق دھماکا کسی منظم گروپ کی کارروائی لگتا ہے جنھوں نے دھماکا مسجد کے مرکزی ہال میں کروایا تاکہ زیادہ نقصان ہو۔چونکہ مرکزی ہال سے نکلنے کے متبادل راستے نہیں تھے، اس لئے نقصان زیادہ ہوا، دھماکا مدرسے کے ہال میں ہوا جس سے زیادہ پریشر پیدا ہوا اور زیادہ نقصان ہوا۔