ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن سے ملاقات

87

ملتان 28 اکتوبر(اے پی پی ): ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال سے انکے آفس میں ملاقات کی۔اس موقع پر کیپٹن ر ظفر اقبال نے زاہد اختر زمان کی دفتر آمد پر گلدستہ بھی پیشِ کیا۔ملاقات میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو فعال کرنے اور عوامی مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاھد اختر زمان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے جنوبی پنجاب کی عوام کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی  اور مسائل کی بجاآوری کیلئے سب سیکرٹریٹ کے قیام کا فیصلہ کیا۔جنوبی پنجاب میں ترقی کے نئے سفر کے آغاز کیلئے انتظامیہ اور پولیس ایک پیج پر ہیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال نے کہاکہ اس خطے کی ترقی اور مسائل کے حل کیلئے حکومت انقلابی اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔پولیس کے نئے سیٹ اپ کی تکمیل میں انتظامیہ کی مدد قابل ستائش ہے مستقبل میں بھی پولیس اور انتظامیہ باہمی رابطوں کو فعال بناکر عوامی خدمت کیلئے سب سیکرٹریٹ کو مثالی خدمت کا مرکز بنائیں گے۔

کیپٹن ر ظفر اقبال نے مزید کہا کہ خطے میں پولیس اور انتظامیہ کے الگ نظام سے عوامی مسائل دہلیز پر حل ہونگے کیونکہ انصاف کی تیز تر فراہمی کیلئے جنوبی پنجاب پولیس آفس کو مکمل اختیارات دیے گئے ہیں۔اسں موقع پر ملاقات میں سب سیکرٹریٹ کی مکمل فعالیت کیلئے مشترکہ پالیسی پر عملدرآمد پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان،ایڈیشنل سیکرٹری رضوان قدیر اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آپریشنز سید غضنفر علی شاہ اور پی ایس او ٹو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب محمد رضوان خان بھی موجود تھے۔