صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کا دورہ  سول ہسپتال کوئٹہ  پہنچ گئے

350

ہرنائی، 28 اکتوبر (اے پی پی ) صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کا دورہ  سول ہسپتال کوئٹہ  پہنچ گئے۔صوبائی وزیر نے  زیارت میں موٹر سائیکل ایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے والے زخمیوں کی عیادت کی۔

اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر کامران کاسی بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا  دورہ کیا۔  ایم ایس ڈاکٹر کامران کاسی  نے ہسپتال کے حوالے سے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی ۔صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ہسپتال میں داخل زیارت سمیت مختلف علاقوں کے داخل مریضوں کی عیادت کے دوران ان سے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والے طبی سہولتوں کے حوالے سے بھی دریافت کی۔

 صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سول ہسپتال کوئٹہ سمیت صوبائی درالحکومت کے دیگر ہسپتالوں میں عوام کو صحت کی تمام تر مفت طبی سہولتوں کی فراہمی کےلیے حکومت تمام وسائل کو بروئے کارلائے گی۔