بورے والا ؛فرانسیسی میگزین کی ناپاک جسارت کے خلاف مسیحی برادری  کی  احتجاجی ریلی

194

بورے والا ،29 اکتوبر (اے پی پی ): فرانسیسی میگزین کی ناپاک جسارت کے خلاف مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کےلئے مسیحی برادری بھی سراپا احتجاج ، وہاڑی کے مسیحی رہنماؤں نے فرانس کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ریلی میں کثیر تعداد میں مسیحی برادری نے شرکت کی۔

ریلی میں شریک مسیحی رہنماؤں کا کہناتھاکہ ہمیں پاکستان میں اپنے عقائد کے مطابق عبادات کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے اور ہم اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ فرانس کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی بھرپور اور شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں، کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ دوسرے کے مذہب پر انگلی اٹھاۓ جس سے اسکے جذبات مجروح ہوں ، مسیحی برادری نے مسلمانوں سے یکجہتی کرتےہوئےفرانس کے خلاف نعرے بازی کی ۔