لاڑکانہ؛ مذہبی جماعتوں کی جانب سے  جشن عید میلاد النبیﷺ کی خوشی کے موقع پر ریلیاں

109

لاڑکانہ ، 30اکتوبر (اے پی پی ): شہر کے مختلف علاقوں سے مذہبی جماعتوں کی جانب سے  جشن عید میلاد النبیﷺ کی خوشی کے موقع پر ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، ریلی کے شرکا پیارے آقا دو جہاں کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں، ہرطرف جشن کا سماں ہے ، کوئی اپنے بچوں کے ساتھ موٹر بائیک پر تو کوئی اپنی گاڑیوں  میں اپنے بچوں کے ساتھ لبیک یا رسول للہﷺ کی صدائیں بلند کرتے ہوئے راستوں پر رواں دواں ہے۔

دعوت اسلامی کی جانب سے باقرانی روڈ سے محمد اکبر عطاری، کوثر مل سے ساجد ڈومکی ، سنی تحریک کی جانب سے سرھیا پدھر سے مولانا علی نواز قاسمی، اہلسنت وجماعت کی جانب سے بندر روڈ سے قدوس فاروقی کی قیادت میں جے یو آئی کی جانب سے دودائی روڈ سے ناصر محمود  سومرو کی قیادت میں  جناح باغ چوک تک ریلیاں  نکالی گئیں ،  جس میں سیکڑوں کے تعداد میں شامل عاشقان رسول پیارے نبی پاکﷺ کو خراج عقیدت پیش کرتے نظر آئے۔

مختلف جماعتوں کی جانب سے جلوسوں کی گذر گاہوں پر پانی کی سبیلوں اور کھانے پینے کی اشیاء کی چیزوں کے کیمپ بھی قائم کیے گئے، انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں  پولیس کے ساڑھے 3 ہزار اور رینجرز کے 5 سو اہلکار سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیتے رہے جب کے سی سی ٹی وی کیمراوں کے ذریعے بھی جلوسوں کی مانیٹرنگ کی گئی۔