ڈیرہ مراد جمالی؛ اقلیتی برادری کیجانب سے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی ، شدید نعرے بازی کی  گئی

323

ڈیرہ م

راد جمالی،31 اکتوبر(اے پی پی): اقلیتی برادری کی جانب سے فرانسیسی حکومت کی جانب سے جاری کردہ گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور شدید نعرے بازی گئی۔

ریلی صوبائی اقلیتی مشیر دھنیش کمار کی ہدایت پر سنجے کمار پنجوانی،تاراچند،اور ہرپال داس کی قیادت میں شادی ہال سے ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

ریلی کے شرکاء  سنجے کمار پنجوانی،سنی تحریک کے مولانا نواب دین ڈومکی، انجمن تاجروں کے صدر تاج بلوچ ،تارا چند اور رانجھن داس اوڈ نےفرانسیسی حکومت کے اس اقدام کی سختی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے پیارے نبی صل اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی شان میں گستاخی کسی صورت قبول نہیں کریں گے اور ان کے اس بزدلانہ اقدام کو خاک میں ملا دیں گے کیونکہ دنیا بھر  کے مسلمان اور پاکستان کے اقلیتی برادری ایک پیج پر ہیں اور ہماری جان و مال حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم پر قربان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری اور مسلمانوں کا فرض بنتا ہے کہ فرانس کے مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں اور ہم حکومت کو واضح بتانا چاہتے ہیں کہ فرانس کے سفیر کو فوری طور پر ملک سے بدر کیا جائے۔