کرم مونگ پھلی پاکستان بھر میں اول کوالٹی،35ہزار بوریاں ملک کے مختلف شہروں کوسپلائی کی جاتی ہے

134

 

پاراچنار،04 نومبر(اے پی پی ): کرم مونگ پھلی پاکستان بھر میں  اعلیٰ  کولٹی  کی   مونگ  پھلی     ہے  جس  کی  کوالٹی  تاجکستان اور افغانستان کی مونگ پھلی   سے بھی  بہتر  ہے ۔

پاراچنار میں مونگ پھلی کے  ڈیلر اصغرعلی نے اے پی پی سے گفتگو  میں  کرم مونگ پھلی کی خصوصیت  بیان کی    اور کہا  کہ  چالیس    اور پینتالیس   کلو  کی    پینتیس  ہزار بوریاں پورے سیزن میں ملک کے مختلف شہروں کوسپلائی ہوتی ہیں جن میں کراچی،ملتان،پشاور،لاہور سمیت دیگربڑے شہروں کو بھیجتے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ کرم کے مونگ پھلی  ذائقہ میں سب سے بہتر ہیں، مونگ پھلی کے  ہر سیزن میں دس ہزار افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوتے ہیں۔