چنیوٹ،04 نومبر(اے پی پی ):پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اشتہاریوں،منشیات فروشوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث 448 ملزمان گرفتارکر لیا گیا ۔پولیس کارروائی کے دوران گرفتار 55منشیات فروشوں کے قبضہ سے 34 کلو چرس، 11 کلو ہیروئن اور 745 لیٹر شراب برآمد جبکہ غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے پر 40 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق سنگین مقدمات میں مطلوب 127 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ کرایہ داری ایکٹ، ساؤنڈ سٹم ایکٹ اور سیکیورٹی آرڈینینس کی خلاف ورزی پر 15 ملزمان گرفتار کئے گئے ۔











