بورے والا؛گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف مکمل ہڑتال،کاروباری مراکز بند،احتجاجی جلسہ اور ریلی

246

بورے والا،07 نومبر (اے پی پی ):انجمن تاجران،مرکزی علماء کونسل اور سول سوسائٹی نیٹ ورک کی کال پرفرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف شہر میں مکمل ہڑتال کی گئی جبکہ گول چوک میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت انتہائی شرمناک اقدام ہے جس نے پوری دنیا کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کا قتل کیا ہے،  پوری مسلم امہ اس شرمناک اقدام پر سراپا احتجاج ہے۔

مقررین نے کہا ہم ناموس رسالت پر مٹنے والے آقا دو جہاں کے غلام آج سے فرانسیسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فرانس کی مصنوعات کا سرکاری سطح پر بائیکاٹ کرتے ہوئے فرانس سے سفارتی تعلقات فوری ختم کئے جائیں۔

 فرانس کے خلاف نکالی گئی ریلی مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے باہر آکر اختتام پذیر ہوئی جس میں  فرانس کے صدر کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔