چنیوٹ،11 نومبر (اے پی پی ): تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، بائی پاس سیم پل سے دو بین الاضلاعی منشیات سمگلرز گرفتار کر لیے گئے۔
دونوں ملزمان کے قبضہ سے 7 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزمان میں محمد اعجاز اور مدثر حسن شامل ہیں،ملزمان کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔











