میرپورخاص ،11نومبر ( اے پی پی): محمودآباد پولیس اسٹیشن کی حدود پنھور چوک پرایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن نے پولیس چیک پوسٹ کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن نے چیک پوسٹ پر بنائے گئے بوتھ کا جائزہ لیا، انچارج 15 مددگار جواد دل نے چیک پوسٹ پر دی جانے والی سہولیات اور جدید ٹیکنالوجی کے بارے انہیں بریف کیا ۔
اس حوالے سے ایس ایس پی میرپورخاص کا کہنا تھا کے داخلی و خارجی راستوں پر پوسٹوں کے قیام کو یقینی بنایا جا رہا ہے، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹ کے قیام سے مجرم عناصر پر نظر رکھنے میں مدد ملے گےجبکہ ضلع میرپورخاص میں چوروں، ڈاکوؤں، منشیات فروشوں، روپوش اشتہاریوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں تمام ایسے عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے ۔











