ملتان؛اچھی اور ایماندارانہ ڈیوٹی سر انجام دینے پر  ٹریفک وارڈنزمیں نقد انعام اور سرٹیفکیٹ تقسیم

137

ملتان،  11 نومبر (اے پی پی): اچھی اور ایماندارانہ ڈیوٹی سر انجام دینے پر ٹریفک آفیسر ظفر بزدار کی طرف سے ٹریفک وارڈنزکو  نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں  ٹریفک آفیسر ظفر بزدارنے کہا کہ ٹریفک وارڈن اگر اچھا کام کریں گے تو سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات سے نوازا جائے گا اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ   جو اچھی ڈیوٹی نہیں کرے اور غیر حاضری ہوگا تو ان کیخلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔