ملتان 12نومبر(اے پی پی ): قرنطینہ مرکز انڈسٹریل اسٹیٹ کے مطلوبہ بلاکس میں صفائی کا کام مکمل کر لیا گیا۔
ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز نے متعدد بلاکس کے کمروں کو واش کیا اور کمروں بمعہ باتھ رومز کی فینائل سے صفائی کی جبکہ قرنطینہ کی داخلی شاہراہ اور بلاکس کے درمیان واقع سڑکوں کی ڈس انفکشن کی جارہی ہے۔ سڑکوں،دفاتر اور ایم پی ہال میں جراثیم کش پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جارہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر محکمہ صحت کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انتظامات میں مصروف عمل ہیں۔
ریسکیو1122 کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے الرٹ ہے ۔قرنطینہ مرکز میں سیکورٹی کی غرض سے سول ڈیفنس کا سٹاف تعینات کر دیا گیا ہے۔











