جیکب آباد،15 نومبر(اے پی پی ): پولیس کی کم عمر شادی کے اطلاع پر گاؤں عیدن سرکی میں کارروائی،کم عمرجوڑے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
سی آئی اے پولیس کا کہنا تھا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ کمسن جوڑے کی شادی ہورہی ہے،بچی کو باپ نے ڈھائی لاکھ کے عیوض بھیجا ہے، جس پر ہم نے کارروائی کی،جہاں سے کم عمر جوڑے کو اپنی تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ دلہن کے والد اور دولہے کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا اور دو رشتہ داروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
سی آئی اے پولیس کا کہنا تھا کہ نکاح خواں مولوی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
چھ ملزمان پر مقدمہ درج کردیا گیا ہے،مزید گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہے جبکہ دلہن اور دولہے کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔











